Sunday January 19, 2025

سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی : سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ضیاءالدین ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا ضیاءالدین ہسپتال میں طبعی معائنہ جاری ہے۔ سابق صدر کے معالجوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک آصف زرداری کو ہسپتال میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈپریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا ۔آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی کے رہنما مولانافضل الرحمان کو بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یونس خان نے 2009 کی بغاوت کا ماسٹر مائنڈ آفریدی کو قرار دیدیا، نیا تنازعہ

تاہم اب جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیا ہے، مولانا فضل الرحمان آج رات کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحتیاب ہوگئے ہیں۔ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان گزشتہ ایک ہفتہ سے بیمار تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مولانا فضل الرحمان آج رات کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ یاد رہے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں پر ان کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، مولانا فضل الرحمان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔ لیکن ڈاکٹرز نے چند روز مزید مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم اب ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

گلی میں خاتون سے پرس چھیننے والے نوجوان کو ایک سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سُنادی گئی

FOLLOW US