Thursday May 2, 2024

زندہ رہا تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہوں گا۔۔۔صوبے کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کوڈھونڈیں ہم قربانی دینے کو تیار ہیں

لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دنیا میں سب لوگ فلاحی کام کرتے ہیں مگر کام وہ جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔جنوبی پنجاب سے کامیابی کے بعد لوگ اس علاقے کو بھول جاتے ہیں۔جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے کے لیے کام کرنے میں سب سے زیادہ برکت ہے،تمام پارٹیوں نے بڑے بڑے وعدے کیے لیکن جنوبی پنجاب میں کوئی کام کرنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں پائلٹ پراجیکٹ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔ہم اسکولز اور کالجوں میں کمپیوٹر لیب بنا رہے ہیں۔زندہ رہا تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہوں گا۔جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ میرا پیپلز پارٹی سے رابطہ نہیں ہے،جنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ڈھونڈیں۔

قصور میں امام مسجد نے سِپارہ پڑھنے کیلئے آئی 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔۔۔کمسن بچی کی طبیعت بگڑ گئی

ہم قربانی دینے کو تیار ہیں،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔ گذشتہ سال جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کےلئے بل لانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزیراعظم نے سب اراکین اسمبلی سے آرا لی ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا وہاں کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پرسیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائیگی ،دوسری سیاسی جماعتیں بھی سمجھتی ہیں کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا علاقہ ہے ،محرومیوں کو ختم ہوجانا چاہیے، آبادی کے تناسب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 35 فیصد فنڈز جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیے جائیں گے جسے واپس نہیں لیا جائیگا، بل کیلئے آئینی ترمیم درکار ہے اور اس کیلئے سیاسی مفاہمت میں وقت لگے گا،جنوبی پنجاب کا دارالحکومت کہاں بنے کا اس کا فیصلہ عوام اور منتخب نمائندوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہوئے اسمبلی کریگی،مکمل سیکریٹریٹ ساڑھے تین ارب روپے درکار ہوگا ،تیرہ سو ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اسرائیل کے دورے سے متعلق بیان زلفی بخاری نے بلاول بھٹو پر100 ملین پاؤنڈ زہرجانے کا دعویٰ کردیا

FOLLOW US