کراچی:نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے ایم نائن پر سفر کرنے والوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد آج سارا دن مسافروں سے نئے ریٹس کے مطابق ٹول ٹیکس وصول کیا جاتا رہا ،دوسری طرف گڈزٹرانسپورٹرز نے ٹول ٹیکس میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال اوراحتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق نیشنل ہائی وےاتھارٹی کی جانب سےایم نائن موٹروے پرسفر کرنےوالےمسافروں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے اب ایم نائن پر سفر کرنے والے مسافروں کو ٹول ٹیکس کی مد میں اضافی رقم جمع کرانا ہو گی،نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے حیدرآباد کراچی موٹروے ایم نائن کا رواں سال پھر سے ٹول ٹیکس بڑھادیا ہے،120 روپے سے شروع ہونیوالا کار کا ٹول ٹیکس 270 سے بڑھ کر 295 روپے ہوگیا ہے
پاکستان سے سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں ایک ہفتے میں بحال ہونے کا امکان
کار کا فی کلو میٹر ایک روپے 71 پیسے سے ریٹ بڑھا کر ایک روپے 99پیسے کر دیا گیا جب کہ ویگن کا 2 روپے 85پیسے سے بڑھا کر 3روپے 32پیسے، کوسٹر اور مزدے کا 4روپے سے بڑھا کر 4روپے 67پیسے فی کلو میٹر مقرر کر دیا گیا ہے،بس کا 5روپے 70پیسے سے بڑھا کر 6روپے 65پیسے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرک کا 7روپے 67 پیسے سے بڑھا کر 8روپے 95پیسے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹریلر کا 9روپے 77پیسے سے بڑھا کر 11روپے 40پیسے فی کلو میٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹول ٹیکس میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو پورے پاکستان کی مال بردار گاڑیوں کو کھڑی کرکے مال کی ترسیلات بند کر دیں گے۔
انا للہ واناالیہ راجعو ن ،معروف گلوکار عارف لوہار کے گھر صف ماتم بچھ گئی