Monday January 20, 2025

اسرائیل کے دورے سے متعلق بیان زلفی بخاری نے بلاول بھٹو پر100 ملین پاؤنڈ زہرجانے کا دعویٰ کردیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے چئیرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف 100 ملین پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا ہے اگرچہ زلفی بخاری اس معاملے کی تردید کر چکے ہ تاہم بلاول بھٹو نے زلفی بخاری کے خلاف بیان دیا تھا جس پر اب زلفی بخاری نے بلاول بھٹو کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔ بلاول بھٹو نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل سے متعلق وضاحت مانگی تھی۔چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے حقائق عوام کے سامنے لائے، جہاز نے یہاں آکر زلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کس کو اٹھایا؟ ہمیں اعتراض نہیں لیکن پالیسی بتائی جائے۔

وزیراعظم نے خارجہ پالیسی پر شفاف بات کی ہے اعتزاز احسن نے ڈرون حملوں سے متعلق وزیر اعظم کے بیان کی تائیدکردی

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک مرتبہ پھر سے وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے سینئیر مشیر ، سید زلفی بخاری نے نومبر کے آخری ہفتے میں اسرائیل کا مختصر دورہ کیا تھا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برطانوی شہری ہیں اور انہوں نے برطانوی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کیا اور تل ابیب پہنچے، اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی۔ اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ زلفی بخاری نے وزارت خارجہ میں سینئر حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا، زلفی بخاری کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے ہوا ، عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے۔

انا للہ واناالیہ راجعو ن ،معروف گلوکار عارف لوہار کے گھر صف ماتم بچھ گئی

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی حکام نے اس دورے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم زلفی بخاری نے ایک مرتبہ پھر سے اس دورے کی تردید کی تھی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سید ذوالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ پاکستانی اخبار نے میرے دورہ اسرائیل کا دعویٰ کسی ”اسرائیل ذرائع” کی بنیاد پر کیا جبکہ اسرائیلی اخبار نے یہ دعویٰ ”پاکستانی ذرائع” سے یہ دعویٰ کیا ، مجھے یہ سوچ کر تعجب ہو رہا ہے کہ آخر یہ خیالی پاکستانی ذرائع کون ہیں؟ بظاہر میں ہی ہوں جسے اس سارے معاملے سے دور رکھا گیا ہے۔

FOLLOW US