Monday January 20, 2025

قصور میں امام مسجد نے سِپارہ پڑھنے کیلئے آئی 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔۔۔کمسن بچی کی طبیعت بگڑ گئی

قصور : قصور کے علاقے پھول نگر میں دس سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے امام مسجد کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے پھول نگر میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔وکیل کے مطابق 10 سالہ بچی مقامی مسجد کے امام مولوی محمد اشرف کے پاس قرآن پڑھنے جاتی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق وکیل نے بتایا کہ گذشتہ تین دن سے بچی کی طبعیت خراب ہو رہی تھی۔ بچی کی حالت دیکھ کر والدہ کو شک ہوا تو انہوں نے سبب پوچھا۔جس پر بچے نے روتے ہوئے بتایا کہ جب وہ قرآن پڑھنے کے لیے امام مسجد کے پاس گئی تو اس نے اکیلی پاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا،اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔بچی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

وزیراعظم نے خارجہ پالیسی پر شفاف بات کی ہے اعتزاز احسن نے ڈرون حملوں سے متعلق وزیر اعظم کے بیان کی تائیدکردی

پولیس کے مطابق مولوی محمد اشرف نے چنی کے ساتھ دو بار زیاتی کی۔والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹی کا میڈیکل کرو اکے ملزم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس کے مطابق انہوں نے ایک گھنٹے کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم پہلے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے انکار کرتا رہا لیکن بعدازاں اس نے بچی سے زیادتی کا اعتراف کر لیا اور یہ بھی بتایا کہ اس نے بچی سے دو بار زیادتی کی،ملزم کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔ ۔دوسری جانب سرگودھا میں اوباش نے اسلحہ کے زور پر کھیتوں میں کام کرتی خاتون سے زیادتی میں ناکامی پر اس کے کپڑے تار تار کردیئے اور چیخ و پکار سن کر لوگوں کے متوجہ ہونے پر فرار ہوگیا۔پولیس نے خاتون کے بیان پر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ جھال چکیاں کے قریب خاتون کھیتوں سے جانوروں کیلئے چارہ کاٹ رہی تھی کہ اوباش جاوید نے کھیتوں میں خاتون کو اکیلا پا کر زبردستی زیادتی کی کوشش کی اور ناکامی پر خاتون کے کپڑے تار تار دیئے۔ جس پر خاتون کی چیخ وپکار پر لوگ متوجہ ہوئے تو ملزم فرار ہوگیا۔

اسرائیل کے دورے سے متعلق بیان زلفی بخاری نے بلاول بھٹو پر100 ملین پاؤنڈ زہرجانے کا دعویٰ کردیا

News Source: UrduPoint

FOLLOW US