Sunday May 12, 2024

دورہ اسرائیل سے متعلق گردش کرتی خبروں پر زلفی بخاری کی تردید

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے دورہ اسرائیل سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سید ذوالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ میں اسرائیل نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ پاکستانی اخبار نے میرے دورہ اسرائیل کا دعویٰ کسی ”اسرائیل ذرائع” کی بنیاد پر کیا جبکہ اسرائیلی اخبار نے یہ دعویٰ ”پاکستانی ذرائع” سے یہ دعویٰ کیا ، مجھے یہ سوچ کر تعجب ہو رہا ہے کہ آخر یہ خیالی پاکستانی ذرائع کون ہیں؟ بظاہر میں ہی ہوں جسے اس سارے معاملے سے دور رکھا گیا ہے۔

جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا، را اور این ڈی ایس کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک مرتبہ پھر سے وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں گردش کرنے لگیں، اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے سینئیر مشیر ، سید زلفی بخاری نے نومبر کے آخری ہفتے میں اسرائیل کا مختصر دورہ کیا تھا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برطانوی شہری ہیں اور انہوں نے برطانوی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ کیا اور تل ابیب پہنچے، اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی۔ اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ زلفی بخاری نے وزارت خارجہ میں سینئر حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا، زلفی بخاری کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے ہوا ، عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی حکام نے اس دورے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم زلفی بخاری نے ایک مرتبہ پھر سے اس دورے کی تردید کر دی ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن، دو مذہبی جماعتوں نے تحریک انصاف سے اتحاد کر لیا

FOLLOW US