Sunday April 28, 2024

آزاد کشمیر الیکشن، دو مذہبی جماعتوں نے تحریک انصاف سے اتحاد کر لیا

اسلام آباد : دو مذہبی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی 2 مذہبی جماعتوں اور دو سابق وزرائے اعظم نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس کے ساتھ انتخابی الحاق کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذہبی جماعتوں میں جمعیت جموں کشمیر اور آل جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام شامل ہیں۔ دونوں مذہنی جماعتیں پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں گی۔جبکہ سابق وزراء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ان سابق وزراء میں سید منظور اور مفتی منصور پی ٹی آئی میں شامل ہیں، ان کا تعلق مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس سے ہے۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں جے یو آئی نے پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے بڑی خبر ، متنازعہ خبروں کی زینت بننے والی حریم شاہ نے پاکستانی معروف سیاستدان و رکن اسمبلی سے سے شادی کر لی ، دُلہا کون ؟

اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس سے آل جموں کشمیر جے یو آئی کے وفد نے قاضی محمودالحسن کی سربراہی میں ملاقات کی ، جس میں جے یو آئی نے آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت اور آل جموں و کشمیر جے یو آئی کے تمام امیدواروں کو پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں دستبردار کرانے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر قاضی محمود الحسن نے کہا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا جب کہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزادکشمیر کی سیاست میں مذہبی جماعتوں کا ایک اہم کردار ہے، جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے الیکشن سے قبل تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

عوام کیلئے آج بڑی خوش خبری کی امید،کیاہونیوالا ہے ؟ خبر پڑھ کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

FOLLOW US