Wednesday January 22, 2025

جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا، را اور این ڈی ایس کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

لاہور : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا، تحقیقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے محکمہ سی ٹی ڈی نے لاہور ، جھنگ ، کراچی اور راولپنڈی سے ملزمان کا سراغ لگایا ، جوہر ٹاؤن دھماکے کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں ، اس دھماکے کا مقصد ایف اے ٹی ایف اجلاس پر اثر انداز ہونا تھا۔ ذرائع کہتے ہیں کہ پیٹر پال ڈیوڈ کی گرفتاری اور بعد ازاں اس سے کی جانے والی تفتیش میں ملزم نے تمام تر سچ اگل دیا ، جس کے نتیجے میں دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جلد پریس کانفرنس میں تمام تر تحقیقات سے آگاہ کریں گے۔

طالب علم زیادتی کیس مفتی عزیز الرحمان کو14روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

علاوہ ازیں لاہور دھماکے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد اس کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے ، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ، ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی، ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں پیٹرپال ڈیوڈ اورایک خاتون سمیت بعض افراد زیرحراست ہیں ، جوہرٹاؤن دھماکے کے الزام میں گرفتار دہشت گرد عید گل اوراس کے دو سگے بھائی فورتھ شیڈول میں شامل نکلے جب کہ عید گل اور پیٹرپال نے پیسوں کی لالچ میں دھماکہ کیا ، مرکزی ملزم کو پکڑ کر سی ٹی ڈی پولیس پہلے سے گرفتار پال ڈیوڈ کے پاس لے کر آئی تو اس نے بھی اپنے ساتھی دہشگردکی شناخت کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونے والی کار عید گل کو دی تھی ، پال ڈیوڈ نے یہ کار دھماکے سے 7 روز پہلے گجرانوالہ سے خریدی تھی ، دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے بعد عید گل فرار ہو گیا تھا ، عید گل گزشتہ سالوں میں متعدد مرتبہ بیرون ملک جا چکا ہے، عید گل وزیرستان سے جھنگ میں خاندان کے ساتھ رہائش رکھے ہوئے تھا اور کام کے لیے بھائیوں کے ساتھ راولپنڈی میں زیادہ وقت گزارتا تھا، عید گل اور پیٹرپال کا چند سال قبل رابطہ ہوا ، دونوں نے پیسوں کی لالچ میں دھماکہ کیا ، عید گل فورتھ شیڈول میں ہونے کے باوجود بیرون ملک اور دوسرے شہروں میں جانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جب کہ ملزم عید گل سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

آج کی سب سے بڑی خبر ، متنازعہ خبروں کی زینت بننے والی حریم شاہ نے پاکستانی معروف سیاستدان و رکن اسمبلی سے سے شادی کر لی ، دُلہا کون ؟

’تیرا باپ بھی آئس باتھ لے گا ‘یونس خان اور حسن علی کے جھگڑے سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا

FOLLOW US