Wednesday January 22, 2025

چنیوٹ ، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

چنیوٹ : 5 سالہ بچی کو 10 لاکھ تاوان کیلئے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک, ملزم مقبول عبداللہ عرف بلی قتل، زناء، ڈکیتیوں سمیت 17 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھااور مختلف مقدمات میں اشتہاری مجرم تھا. ملزم قتل, ڈکیتی کے مقدمات میں فیصل آباد پولیس کو بھی مطلوب تھا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رجوعہ اسد اللہ ایس آئی ملازمان [کے ہمراہ مقدمہ نمبر 150/21 بجرم 302 ت پ کے ملزم مقبول عرف عبداللہ عرف بلی ولد یعقوب قوم کھرل سکنہ چک 278 گ ب فیصل آباد جو کہ مقدمہ ہذا کے علاوہ مقدمہ نمبر 423/19 بحرم 394/114/411/337A1 ت پ, مقدمہ نمبر 355/21 بجرم 376iii/365A ت پ تھانہ رجوعہ میں گرفتار شدہ بریمانڈ جسمانی تھانہ سے ملزم مذکور کو ہمراہ لیکر بسلسلہ برآمدگی آلہ قتل جانب چک 146 جا رہے تھے کہ سامنے سے 2 موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،

آج کی سب سے بڑی خبر ، متنازعہ خبروں کی زینت بننے والی حریم شاہ نے پاکستانی معروف سیاستدان و رکن اسمبلی سے سے شادی کر لی ، دُلہا کون ؟

ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے کنسٹبل سے سرکاری رائفل چھین لی اور زیرحراست ملزم مقبول عرف بلی کو چھڑا لیااور فائرنگ کرتے ہوئے چک 137 کی جانب فرار ہو گئے وقوعہ کی بابت فوری طور پر وائرلیس کنٹرول پر اطلاع دی گئی اور ملزمان کا تعاقب جاری رکھا گیاوائرلیس کنٹرول نے چوکی 50 پل, چوکی متھرومہ, تھانہ صدر, ایلیٹ فورس, اور متعلقہ تھانوں کو وقوعہ کی بابت اطلاع دی اور ملزمان کو گھیرنے اور ناکہ بندی اورتعاقب کیلئے کہاگیاچک 138 کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر 5 ملزمان کا پولیس سے آمنا سامنا ہوا،جنہوں نے پو لیس کو دیکھتے ہی سیدھی حان لیوا فائرنگ شروع کر دی،پولیس نے بھی حفاطت حق خود اختیاری کے نفاذ میں سرکاری اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی ملزمان پولیس پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کرتے ہوئے فصل کماد میں دا خل ہو گئے بذریعہ سرچ لائٹ فصل کماد چیک کرنے پر ملزم مقبول عرف بلی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر گرا پڑا تھاملزم کو شدید مضروبی حالت میں برائے علاج ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ بھجوایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا.واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا عمل جاری ہی.

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بوڑھے نابینا دکاندار سے بوتل خریدی اورکسی کے تنگ کرنے کی صورت میں مدد کیلئے ذاتی نمبر دے دیا

News Source: UrduPoint

FOLLOW US