Sunday January 19, 2025

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بوڑھے نابینا دکاندار سے بوتل خریدی اورکسی کے تنگ کرنے کی صورت میں مدد کیلئے ذاتی نمبر دے دیا

کراچی : ’میں نابینا بوڑھا ہوں مجھے کوئی تنگ نہ کرے‘،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بوڑھے نابینا دکاندار سے بوتل خریدی اورمدد کیلئے ذاتی نمبر بھی دے دیا، بوڑھے شخص کی داد رسی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مشروب فروخت کرنے والے نابینا دکان دار کو اپنا ذاتی موبائل نمبر دے دیا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان عبدالرشید چنّا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ طارق روڈ میں واقع رحمانی مسجد کے نزدیگ کولڈرنک کارنر (کھوکا) دیکھ کر رخ پر جہاں ایک نابینا بزرگ مشروبات فروخت کررہے تھے۔

“ڈیوٹی ڈاکٹر مجھے کیبن میں لے گیا اور پھر ۔ ” خاتون کے سنگین الزام پر ڈاکٹر گرفتار

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق دکاندار پختون کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، جنہوں نے اپنے اسٹور پر بورڈ لگایا ہوا تھا، جس کے ذریعے انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی تھی کہ ’میں نابینا بوڑھا ہوں مجھے کوئی تنگ نہ کرے‘۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دکان پر رک کر بوتل خرید کر خود بھی پی اور اپنے ساتھ موجود صوبائی وزرا و دیگر دوستوں کو بھی پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کولڈ ڈرنک کے پیسہ دینے کے بعد بزرگ شخص کو اپنا تعارف کرایا، جس پر وہ بہت زیادہ حیران ہوئے۔مراد علی شاہ نے نابینا بوڑھے دکاندار سے سوال کیا کہ ’آپ کو کون تنگ کرتا ہے‘؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ ’پولیس اور انتظامیہ بہت زیادہ تنگ کرتی ہے‘۔ مراد علی شاہ نے اُسی وقت اسسٹنٹ کمشنر ون ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو فون کرکے بزرگ کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جب بھی اس بزرگ کے اسٹور پر آئیں ان سے خریداری ضرور کریں کیونکہ یہ بزرگ نابینا ہونے کے باوجود اپنے بچوں کیلئے حلال رزق کما رہے ہیں، جو ہمارے معاشرے کے لیے بہترین مثال ہے، ہمیں اُن کی حوصلہ اور ہمت افزائی کرنی چاہیے‘۔وزیراعلیٰ سندھ نے نابینا بزرگ کو اپنا نمبر دیا اور کہا کہ ’اگر آئندہ کوئی پولیس اہلکار یا انتظامیہ کا آدمی تنگ کرے تو وہ فون پر فوراً آگاہ کردیں‘۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بزرگ شہری ہمارے معاشرے کا اہم رکن ہیں جو اگر محنت کر کے روزگار کما رہے ہیں تو اِن کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

’’بے روزگاری ختم ،مہنگائی میں کمی، تاریخی منصوبے شروع، عمران خان نے تمام وعدے پورے کر دیے‘‘اب تنقید کا کوئی جواز نہیں، فواد چوہدری

نیہا ککڑ نے خودکشی کا کیوں سوچا؟ گلوکارہ نے تلخ ماضی سے پردہ اٹھا دیا

FOLLOW US