Sunday January 19, 2025

پاکستان کا فائدہ اس میں ہے کہ شریف اور زرداری خاندان سے جان چھوٹے، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا فائدہ اس میں ہے کہ شریف اور زرداری خاندان سے جان چھوٹے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں نااہل قیادت سے جان چھوٹتی ہے وہاں ترقی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی تھیں کی میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں،پھر انہوں نے جھوٹ بول کر نواز شریف کو باہر بھیجا ،مریم نواز جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ بلاول اور مریم نواز گلگت بلتستان میں الیکشن مہم چلاتے رہے، دونوں کے چیخیں مار کر گلے خراب ہو گئے بعد میں پتہ چلا ان کے امیدوار کھڑے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تین روز سے چیخیں مار مار کر تقریریں کر رہے ہیں، انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ پورے کشمیر میں ان کے کل 8 امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے ٹکٹ لینے کامقصد یہ ہے کہ اپنے 10 ہزار ووٹ کم کر لیں، پیپلزپارٹی سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیار ہی نہیں، صرف عمران خان کو باتیں سنانے سے ووٹ نہیں ملتے۔

پاکستان کرکٹ میں میرٹ کا قتل عام، شاہنواز داہانی کی بجائے عثمان واہلہ ’چھٹیاں منانے‘ چارٹرڈ جہاز پر انگلینڈ روانہ

انشاء اللہ میں وزیر اعظم بنوں گا عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم پاکستان بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

FOLLOW US