Sunday January 19, 2025

انشاء اللہ میں وزیر اعظم بنوں گا عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم پاکستان بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم پاکستان بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ اردوپوائنٹ کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران جب میزبان فرخ شہباز وڑائچ نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ آپ نے کالم بھی لکھے ، ڈراموں میں بھی کام کرلیا اور طویل عرصے سے ٹی وی پروگراموں کی میزبانی بھی کر رہے ہیں اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں آخر اپنے آپ کو کہلوانا کیا چاہتے ہیں؟ اردو پوائنٹ کے اس سوال کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے بے ساختہ جواب دیا کہ وزیراعظم پاکستان! انشاءاللہ کبھی نہ کبھی تو بنوں گا۔

’پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا ہے‘ وزیراعظم نے نوجوانوں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ آپ کی خواہش ہے؟ تو اس کے جواب میں معروف ٹی وی میزبان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بننے کی میری یہ خواہش اس لیے ہے کیوں کہ میں کچھ چیزیں ٹھیک کرنا چاہتا ہوں ، الگ سے ضد میں آکر ٹھیک نہیں کرنا چاہتا بلکہ سب کے ساتھ مل کر ٹھیک کرنا چاہتا ہوں۔ اردو پوائنٹ کے میزبان فرخ شہباز وڑائچ نے جب پی ٹی رکن قومی اسمبلی سے ان کی شادیوں سے متعلق سوال کیا تو اس پر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پہلی شادی تو سب ہی کرتے ہیں اس کا تو سوال ہی نہیں کرنا چاہیئے جب کہ دوسری شادی ہمارے معاشرے میں ایک جرات کی بات ہے ، اگر ایک آدمی 20 سال بعد دوسری شادی کر رہا ہے تو کسی شوق سے تو نہیں کر رہا ہوگا ، اب میں کیا جواب دوں اس بات کا ، وہ میری بیوی تھیں جس کی بنیاد پر میں ان کی عزت کرتا تھا ، کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں ، تو میری پہلی بیوی بشریٰ بہت اچھی تھیں ، بہت اچھی ہیں جو دین کا علم بھی جانتی ہیں اور سب چیزیں کرتی ہیں ، اس لیے میں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا۔

آزاد کشمیر الیکشن،بڑی سیاسی جماعت نے پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا،تمام اُمیداوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

FOLLOW US