Sunday January 19, 2025

پاکستان کرکٹ میں میرٹ کا قتل عام، شاہنواز داہانی کی بجائے عثمان واہلہ ’چھٹیاں منانے‘ چارٹرڈ جہاز پر انگلینڈ روانہ

لاہور : پاکستان کرکٹ میں میرٹ کا قتل عام، شاہنواز داہانی کی بجائے شعبہ کرکٹ آپریشنز، پی ایس ایل کے سربراہ عثمان واہلہ مستعفی بیٹنگ کوچ یونس خان کی جگہ ’چھٹیاں منانے‘ چارٹرڈ جہاز پر انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے ساتھ طے پانے والے معاملات میں قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور معاون سٹاف ارکان سمیت 37 افراد کی بائیوببل میں میزبانی پر اتفاق کیا تھا،روانگی سے قبل بیٹنگ کوچ یونس خان مستعفی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالی نشست پر ٹیم مینجمنٹ پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ وکٹیں اڑانیوالے شاہنواز دھانی کو انگلینڈ لیجانے کی خواہاں تھی مگر پی سی بی شعبہ کرکٹ آپریشنز کے سربراہ عثمان واہلہ چارٹرڈ طیارے میں سوار ہوگئے اور بائیو ببل میں دیگر ارکان کے ساتھ موجود رہیں گے،

انشاء اللہ میں وزیر اعظم بنوں گا عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم پاکستان بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد انھیں انگلینڈ میں ہی چھٹیاں گزارنا ہیں ، اس طرح انہیں ٹکٹ اور آئسولیشن کی رقم بچانے کا موقع مل گیا مگر شاہنواز دھانی اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں اہم سنگ میل سے دور رہ گئے۔ ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنیوالے 22 سالہ نوجوان پیسر کو انگلینڈ بھجوانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں، اگر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے وہ انگلینڈ میں سکواڈ کو جوائن نہ کرسکے تو ویسٹ انڈیز بھجوانے کا بندوبست کیا جائے گا۔ شاہنواز دھانی دورہ انگلینڈ کے بعد شیڈول کیریبیئنز کیخلاف سیریز کے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہیں مگر اب انھیں 5 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے بھی بھجوائے جانے کا امکان ہے، انگلینڈ میں موجود وائٹ بال کرکٹرز وہاں سے ویسٹ انڈیز روانہ ہونگے، ٹیسٹ سپیشلسٹ کھلاڑی پاکستان سے اڑان بھریں گے۔

’پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا ہے‘ وزیراعظم نے نوجوانوں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی

FOLLOW US