Sunday January 19, 2025

قربانی کے جانور مہنگے. قیمتوں نے خریداروں کے ہوش اڑا دیے

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈی پہنچنا شروع ہوگئے، اس دفعہ منڈی میں مویشیوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کافی فرق دیکھا جارہا ہے، قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اشیاء خوردونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگئےہیں، بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانور 10 ہزار روپےمہنگے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کے لئےمویشی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہو گیا ہے، موسم کی سختیوں کے باعث مویشی منڈیوں میں خریداروں کا معمول سے کم رش دیکھنے میں آیا ہے

پاکستان کرکٹ میں میرٹ کا قتل عام، شاہنواز داہانی کی بجائے عثمان واہلہ ’چھٹیاں منانے‘ چارٹرڈ جہاز پر انگلینڈ روانہ

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ سے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی،محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے، دس جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہو ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی کہ پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے جبکہ خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو عیدہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے 30 ایام کے بعد ذی قعدہ کے مہینے کا آغاز ہوا اور 2 اسلامی ماہ 30 ایام کے نہیں ہوتے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ذی قعدہ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا جس سے ظاہر ہے کہ ذی الحج کے مبارک ماہ کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا اورعید الاضحی 20 جولائی کوہونے کا قوی امکان ہے۔

انشاء اللہ میں وزیر اعظم بنوں گا عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم پاکستان بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

FOLLOW US