Sunday January 19, 2025

’پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا ہے‘ وزیراعظم نے نوجوانوں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی تاریخ کی سب سےبڑی درخت لگانے کی مہم کیلئے تیار ہوجائیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں تمام پاکستانی خاص طور پر نوجوان ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کے لیے تیار ہو جائیں کیوں کہ ملک کو سرسبز بنانے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنا ہے ، اس لیے پاکستان کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کیلئے عوام بالخصوص نوجوان خود کو تیار رکھیں۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں ایک فرد 10 ہزار 163 درخت لگاتا ہے جب کہ گرین لینڈ میں یہ تعداد 4 ہزار 964 درخت فی فرد ہے ،

آزاد کشمیر الیکشن،بڑی سیاسی جماعت نے پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا،تمام اُمیداوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

اس کے علاوہ آسٹریلیا میں ایک شخص 3 ہزار 266 ، امریکا میں 699 ، فرانس میں 203 اور اتھوپیا میں 143 لگاتا ہے ، چین میں فی فرد درخت لگانے کی تعداد 130 ہے ، برطانیہ میں 47 اور بھارت میں ایک شخص 28 درخت لگاتا ہے لیکن پاکستان میں فی فرد درخت لگانے کی تعداد صرف 5 درخت ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے خوبصورت مقام پر بننے والے کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر شیئر کردی ، انہوں نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے نوجوانوں کے لیے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ایک خوب صورت کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر جاری کی ، وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان شاءاللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، اسی کے تحت اسلام آباد کے علاقہ بنی گالہ کے رہائشی نوجوانوں کے لیے ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں۔ آج صبح وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بینک سے خوشی کی خبر بھی سنائی ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان سے اچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک اعشاریہ 5 ارب کی حد کو کراس کر گیا ، انہوں نے بتایا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور 2 ماہ کےعرصہ میں اکاؤنٹس اور ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

کراچی ، کباڑی کواغواء کرکے تاوان وصول کرنے والا ڈی ایس پی نکلا۔ ڈی ایس پی کو معطل کرکے پولیس موبائل واپس لے لی گئی

FOLLOW US