Tuesday April 30, 2024

کراچی سُپرہائی وے پر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماء کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی : کراچی سُپرہائی وے پر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماء کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لالا رحیم بلٹ پروف گاڑی میں سوار تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی سُپرہائی وے پر پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماء کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لالا رحیم بلٹ پروف گاڑی میں سوار تھے۔ جس کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں۔ مقامی رہنماء لالا رحیم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، ملزمان تک پہنچنے کیلئے ان شواہد کی جانچ پڑتال کی جائے گی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

FOLLOW US