شہباز شریف 72 گھنٹوں میں پنجاب حکومت گرا سکتے ہیں اطلاع پاکستان کے اہم ترین اداروں کو بھی پہنچ چکی ہے۔عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

       

لاہور : سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف عمران خان کی پنجاب حکومت 72 گھنٹوں میں گرا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن شہبازشریف سے کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی ہے۔شہباز شریف کو 72 گھنٹے دے دیں تو پنجاب کی حکومت جا سکتی ہے۔شہباز شریف جہانگیر ترین سے مل کر پنجاب حکومت گرا سکتے ہیں۔ یہ اطلاع پاکستان کے اہم ترین اداروں کو بھی پہنچ چکی ہے۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار طاہر ملک کا کہنا ہے کہ بجٹ کے قریب آتے ہی اتحادی جماعتیں شروع ہو جاتے ہیں کہ ہمیں یہ چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم حلقے کہہ رہے ہیں کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ بالکل نیوٹرل ہے۔

پیپلزپارٹی کی یہ سوچ ہے کہ جہانگیر ترین کے لوگ،ق لیگ اور ایم کیو ایم کو ساتھ ملا کر وہ اس پوزیشن میں آجائیں گے کہ عید کے بعد تحریک عدم اعتماد چلائی جائے۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے میرے دوستوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود ان معاملات کو دیکھیں گے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے میرے دوستوں کی ملاقات ہوئی تھی جو بہت اچھی رہی ہے ، ہمارے لوگوں نے وزیراعظم عمران خان سے کھل کر باتیں کیں اور اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا ، جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود ان معاملات کو دیکھیں گے اور کہا ہے کہ انصاف ہونا چاہیے ، لہٰذا امید ہے علی ظفر اچھی طرح دیکھ کر وزیراعظم کو بتائیں گے ، میرا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، مجھے صرف پی ٹی آئی سے ہی بہت سے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ، 3 ایف سی اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے
وزیراعظم عمران خان روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے مدینہ منورہ کی مقدس دھرتی پر پاؤں رکھنے سے پہلے اپنا جوتا اتار دیا
شہباز شریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آگیا
اسلام آباد میں لاک ڈاون کا نفاذ ۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا اہم بیان سامنے آگیا
گورنر بلوچستان کا مستفعی ہونے سے انکار، وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں وزیراعظم ،وزیر اعلی کی اتنی حیثیت نہیں کہ مجھ سے استعفیٰ دلوائیں۔
پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقا مات بند رہیں گے

سپورٹس
انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان اوردورہ انگلینڈ کی یقین دہانی کروا دی
کم عمرترین پاکستانی نوجوان نے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرسبزہلالی پرچم بلند کردیا
بابراعظم نے آئی سی سی کے ’منتھ آف دی پلیئیر‘ کا اعزازبھی اپنے نام کرلیا
پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ قومی ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سے کامیابی
ہرارے ٹیسٹ، فالو آن کا شکار ہونے والی زمبابوین ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 220 رنز بنالیے
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ ،شاہد آفریدی پھٹ پڑے، ادھر مسجد اقصی کی دیواریں، فرش، فلسطینی خون سے اور ادھر میری آنکھیں بے بسی کے آنسووئوں سے سرخ ہیں

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy