Saturday May 4, 2024

این اے 249 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن نے مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کر دیا پریذائڈنگ افسر غائب ہوگیا ہے، فون نمبر بھی بند ہے جبکہ دفتر آئے تو یہاں بھی لاک لگا ہوا ہے

کراچی : این اے 249 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن نے مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے این اے 249 ضمنی الیکشن میں برتری حاصل ہونے کے باوجود دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رہنما ن لیگ محمد زبیر کے مطابق پریذائڈنگ افسر غائب ہوگیا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ وہ اور مفتاح اسماعیل آر او آفس پہنچے تو آفس بند ہے، جبکہ پریذائڈنگ افسر کا فون نمبر بھی بند جا رہا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ انہیں فارم 45 بھی فراہم نہیں کیے جا رہے۔ جب تک انہیں فارم 45 فراہم نہیں کیے جاتے، وہ آر او آفس سے نہیں جائیں گے۔

FOLLOW US