Sunday May 19, 2024

حکومت کا رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ؓ راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف میٹرو پولیٹن کارپوریشن ویلفیئر ونگ راولپنڈی کے صدر راجہ ثاقب علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خور مافیا کو لگام دینے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ․ صوبے بھر کے اضلاع اور تحصیلوں میں 400 سے زائد خصوصی اور مستقل سہولت بازار وں کا قیام کاشتکاروں اور صارفین کے درمیان میں سے مڈل مین کا کردار محدود کرنے کا تاریخ ساز فیصلہ حکومت پنجاب کا انتہائی اہم قدم ہے جس سے ناجائز منافع خوروں کی کمر ٹوٹ جائیگی ․

انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ راجہ ثاقب علی نے کہا کہ حکومت پنجاب ان سہولت بازاروں کو پوری طرح فعال بنائے گی اور کسانوں و کاشتکاروں کو اپنی زرعی اجناس ان بازاروں تک پہنچانے اور فروخت کرنے کی سہولیات دے گی تاکہ کھیتوں میں محنت کرنے والوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ مل سکے ․ اس عمل سے عوام الناس کو سستی ، معیاری اور تازہ سبزیاں اور پھل مل سکیں گے ․ انہوں نے کہا کہ ویلفیئر ونگ کے سے وابستہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن مہنگائی کے خلاف حکومت کے اس جہاد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گی

FOLLOW US