Monday April 29, 2024

پاکستان کا وہ علاقہ جو کورونا وائرس سے پاک ہو گیا، علاقے میں دو دن سے کورونا کا کوئی کیس ریکارڈ نہ ہوا

گلگت بلتستان : پاکستان کا وہ علاقہ جو کورونا وائرس سے پاک ہو گیا، علاقے میں دو دن سے کورونا کا کوئی کیس ریکارڈ نہ ہوا- تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4959 تک پہنچ گئی تھی تاہم کورونا سے متاثرہ 3 زیر علاج صحت یاب ہو گئے جبکہ گزشتہ دو دنوں سے گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی ایکٹیو کیس سامنے نہیں آیا۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے شدت اختیار کرجانے کی وجہ سے تعلیمی اداروں، شادی ہالز اور مزارات کو دوبارہ بند کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،

تاہم دوسری جانب گلگت بلتستان پاکستان کا وہ علاقہ بن گیا ہے، جہاں گزشتہ دو دنوں سے کورونا وائرس کا کوئی ایکٹو کیس سامنے نہیں آئی ہے۔ گلستان بلتستان انتظامیہ کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر گلگت بلتستان کے عوام نے بھی ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ محکمہ صحت نے گلگت بلتستان کو کورونا وائرس سے پاک علاقہ قرار دے دیا ہے۔ گلگت بلتستان کے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک 206 سیاحوں سمیت 4855 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کورونا سے اب تک گلگت بلتستان میں 103 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم گزشتہ دو دنوں سے پہلی مرتبہ علاقے میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، دفاترمیں 50 فیصد حاضری پر کل سے عمل درآمد ہوجائے گا ، شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسز بدستور بندرہیں گی ، 15مارچ سے سینما ہالز اور مزارات وغیرہ کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ، صوبے اپنے حالات کا جائزہ لے کر بھی پابندی لگاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہو ، جس میں تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، اجلاس مین ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، جس کے لیے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی داکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے کی پابندی برقرار رہے گی ، تاہم ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی پالیسی جاری رہے گی ، انتظامی ادارے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کریں، کیوں کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا، اس لیے تفریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

FOLLOW US