Monday April 29, 2024

گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے بھی خوبصورت، ٹورازم کا حب بنائیں گے،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان،سوئٹزرلینڈ سے بھی خوبصورت، ٹورازم کا حب بنائیں گے، سوئٹزرلینڈ ہرسال 80 ارب ڈالر کماتا ہے، جبکہ پاکستان 25ارب ڈالر کما تا ہے، گلگت بلتستان میں مزید سڑکیں کھلیں گی تو سیاحت بڑھے گی،دو بڑی سڑکوں کا منصوبہ رکھاہے جس سے پورا علاقہ کھل جائے گا۔ وہ آج عوام کے ساتھ براہ راست سوال و جواب کے سیشن میں گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم نے ایک سوال پر کہا کہ آپ مطلب حکومت ناکام ہوجائے گی، اللہ نے مجھے باقی لوگوں کی نسبت زیادہ آزمایا اور کامیابی بھی دی،

زندگی کے مختلف شعبوں میں، کرکٹ میں بڑے گول سیٹ کیے ،ان میں کامیابی حاصل کی،شوکت خانم بنایا تو سب نے کہا کہ کامیاب نہیں ہوں گے،ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے والے کو بھی دیوانہ کہا گیا، یاد رکھیں دو جماعتیں وہاں تیسری جماعت کا آنا ناممکن ہے، ہندوستان ، امریکا یا کہیں بھی دیکھ لیں، جب بھی کوئی کام ہٹ کر کیا جائے دنیا کبھی بھی حوصلہ افزائی نہیں کی، اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ، انسان کو جو دل کہتا ہے اس کے پیچھے جانا چاہیے۔ سب کہتے ہیں ریاست مدینہ کا تصور پاکستان میں ممکن نہیں، لیکن اس کو ممکن بنائیں گے،ہم سکولوں میں سیرت نبویﷺ سے متعلق مضمون رکھ رہے ہیں، مدینہ کی ریاست میں کوئی قانون سے اوپر نہیں تھا، جمہوری اور فلاحی نظام تھا، ریاست نے کمزور طبقات کی ذمہ داری لی تھی، قانون کے سامنے سب ایک برابر تھے، پاکستان ایک عظیم قوم بننے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ ہرسال 80 ارب ڈالر کماتا ہے، جبکہ پاکستان 25ارب ڈالر کما تا ہے، گلگت بلتستان میں مزید سڑکیں کھلیں گی تو سیاحت بڑھے گی۔

دو بڑی سڑکوں کا منصوبہ رکھاہے جس سے پورا علاقہ کھل جائے گا، گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے دوگنا خوبصورت ہے، میری جو سوچ ہے وزیراعلیٰ سے بات ہوئی ، گلگت بلتستان صنعتی نہیں اس کو ٹورازم کا حب بنائیں گے، پانی پر بجلی بنانا مشکل ہے، گلگت بلتستان میں بجلی کا مسئلہ ہے وہاں چھوٹے چھوٹے گرڈ اسٹیشنز لگائیں گے،گرڈ اسٹیشن لگانے کیلئے آرڈرز کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین آج ہی پاکستان میں پہنچی ہے، سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، دوسرے مرحلے میں 60سال سے زائد عمر افراد کو ویکسین لگائیں گے۔

FOLLOW US