Tuesday May 14, 2024

اب ہر قانون ہوگا پاس، تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بننےوالی ہے،اپوزیشن کو سب سے زیادہ پریشان کر دینےوالی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مارچ میں آنے والے انتخابات کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹ میں اکیلی سب سے بڑی پارٹی بننے کو تیار ہے لیکن یہ یقینی طور پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا کنٹرول حاصل کرنے کے قابل نہیں ہوگی اور اسے معمولی قانون سازی کے لیے اپنے اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں پر ہی انحصار کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایوان بالا کے اراکین کے انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں تشکیل دینے والی قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن کی بنیاد پر لگائے گئے ایک

محتاط اندازے اور ووٹ کے پیچیدہ نظام کو ذہن میں رکھیں تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اگر تمام ایم پی ایز انتخابات کے دوران پارٹی پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ووٹ دیتے ہیں تو ملک میں ایک مکمل معلق سینیٹ بننے جارہا ہے کیونکہ حکمران اور اپوزیشن اتحادیوں کو تقریباً ایک ہی جتنی نشستوں کی تعداد ملنے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ 104 اراکین کے ایوان میں سے 50 فیصد یعنی 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی 6 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہونے کو تیار ہیں، تاہم اس مرتبہ سابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے صوبہ خیبرپختونخوا سے انضمام کے بعد وہاں کی 4 نشستوں کے لیے انتخاب نہیں ہوگا۔لہٰذا 48 سینیٹرز کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 پنجاب اور سندھ سے 11، 11 اور 2 اسلام آباد سے ہوں گی، پولنگ جنرل نشستوں پر 7 اراکین، چاروں صوبوں میں 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کے انتخاب کے لیے ہوگی۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک، ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا۔جب ایم پی ایز متعلقہ صوبوں سے سینیٹرز منتخب کریں گے قومی اسمبلی کے اراکین جنرل نشستوں پر اور اسلام آباد سے خاتون کی نشست پر سینیٹر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔وسری جانب حکومت سینیٹ انتخابات اوپن ووٹ کے ذریعے کروانے کے لیے پہلے ہی ایک صدارتی ریفرنس سپریم کورڈ

میں دائر کرچکی ہے جبکہ پارلیمنٹ میں آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کو تیار ہے، اگرچہ سپریم کورٹ نے ابھی ریفرنس پر فیصلہ نہیں لیا وہیں اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی اعلان کرچکی ہیں کہ وہ ایسے وقت میں جب انتخابات صرف ایک ماہ دور ہیں حکومت کی طرف سے اس طرح کے کسی قدم کی حمایت نہیں کرے گی۔

FOLLOW US