Thursday May 2, 2024

پاکستان ایئرفورس کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لےکےآج واپس پہنچے گی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چینی سفیر کے ہمراہ ویکسین وصول کریں گے۔

راولپنڈی/بیجنگ: پاکستان ایئرفورس کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لانے کے لیے نور خان ایئر بیس سے چین پہنچ گیا ،(آج)واپس اسلام آباد پہنچے گا ۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی طیارہ یکم فروری کو کورونا ویکسین کی لیکر واپس اسلام آباد پہنچے گا،پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی،خصوصی طیارہ چین کے دارلحکومت بیجنگ سے کورونا ویکسین لائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ بڑے سائز کا ہونے کی وجہ سے ایئر فورس کا طیارہ روانہ ہوا ۔ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر چائنیز سفیر کے ساتھ ویکسین وصول کرنے جاؤنگا ،

ویکسین سب کے لئے فری ہوگی ،سب سے پہلے سٹاف نرسز ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کو دیں گے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ ویکسین لینے جہاز چائنہ پہنچ گیا ہے،میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر چائنیز سفیر کے ساتھ ویکسین وصول کرنے جاؤنگا ۔ انہوں نے کہاکہ ویکسین سب کے لئے فری ہوگی سب سے پہلے سٹاف نرسز ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کو دیں گے۔

FOLLOW US