Friday May 17, 2024

پرویز خٹک بھی شاہ محمود قریشی کی طرح وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی حکومت کے اندر ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے

لاہور: پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی راج کے ڈوبتے جہاز سے چوہوں نے چھلانگیں لگانے کی تیاری شروع کر دی ،پرویز خٹک بھی شاہ محمود قریشی کی طرح وزیراعظم بننا چاہتے ہیں ،پرویز خٹک کا بیان عمران خان کی رعونیت اور فرعونیت کے انجام کی نشاندہی کرتا ہے ۔ اپنے بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ بھان متی کے کنبے کا جو حشر ہوتا ہے وہی اس جعلی حکومتی اتحاد کا ہونے جا رہا ہے ،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی حکومت کے اندر ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے ،

گجرات کے چودھری نیازی کو الگ آنکھیں دکھا رہے ہیں اور پرویز خٹک الگ اوقات یاد کرا رہا ہے ،اپوزیشن میری زیادہ عزت کرتی ہے کہہ کر پرویز خٹک نے خود کو آئندہ وزیراعظم کیلئے پیش کر دیا ہے ،پرویز خٹک نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کا اشارہ دے دیا ہے ۔

FOLLOW US