Monday April 29, 2024

جہازکی ضبطگی کے بعد ایک اورمصیبت قومی ائیرلائن کا فضائی میزبان لاپتہ

ٹورنٹو(ویب ڈیسک )کینیڈا میں پی آئی اے کا فضائی میزبان لاپتہ،قومی ایئرلائن نے نوٹس لے لیاپی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا، پی آئی اے ترجمان نے ملازم کے غائب ہونے کی تصدیق کردی ہے، کہا جارہاہے کہ فضائی میزبان خود کہیں غائب ہوا ہے۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے798 سے ٹورنٹو پہنچا تھا، کینیڈین امیگریشن حکام کو واقعے کی اطلاع دے دی گئیکینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دے دی،

جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لے لیا،پی آئی اے کے مطابق فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی فضائی میزبان کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلئیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک فرد کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔دوسال قبل بھی پی آئی اے کی ایئرہوسٹس بھی کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی تھی، فریحہ مختار نامی ایئر ہوسٹس نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی تھی، پی آئی اے ایئر ہوسٹس کی انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی تھی،فریحہ مختار کینیڈا میں پی آئی اے کی سابق ایئرہوسٹس ماہرہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے، ماہرہ4سال قبل کینیڈا چلی گئی تھیی،جس کے بعد ائیرہوسٹس ماہرہ نے کینیڈا کے ایک ہوٹل میں کام کرنا شروع کر دیا تھا، 2019 شازیہ نامی ائیرہوسٹس پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پیرس پہنچنے کے بعد غائب ہوگئی تھی۔

FOLLOW US