Monday April 29, 2024

شام کی بریکنگ نیوز۔ لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کو بری کردیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو تین مقدمات سے بری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزامات کے ثبوت دینے میں ناکام رہی ہے۔، عزیر بلوچ پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل، ہنگامہ کے تین مقدمات تھے۔ شریک ملزمان ان مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے تین مقدمات کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ بناء شواہد کے ملزم کو سزا نہیں دے سکتی، پراسیکیوشن ملزم کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، ملزم کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو جیل سے رہا کیا جائے

FOLLOW US