Sunday May 19, 2024

حکومت کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے نیا سپورٹ سسٹم لانے کا فیصلہ نئے نظام سے مہنگائی کے اسباب جان کرسدباب کی جائے گا، وزیراعظم کی منظوری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے نیا سپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، نئے نظام سے مہنگائی کے اسباب جان کرسدباب کی جائے گا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نیا سپورٹ سسٹم جلد لانچ کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلانے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں، مہنگائی میں اضافے اور خاتمے کیلئے نیا سسٹم لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی نے مہنگائی سے متعلق فیصلہ سازی کیلئے سپورٹ سسٹم تیار کیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نیا اسپورٹ سسٹم متعارف کروا دیا جائے گا۔نئے نظام میں ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نرخنامے کا موازنہ بھی کیا جائے گا۔

یہ موازنہ ادارہ شماریات کے ہفتہ وار جمع شدہ ڈیٹا سے کیا جائے گا۔ اسی طرح وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے قومی ادارہ شماریات کے پچھلے ہفتے کے اعدادوشمار دیکھے جائیں تو گزشتہ ہفتے 15 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 میں کمی اور 21 اشیا ء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 6.13 فیصد رہی۔ 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 10میں کمی جبکہ 21 میں استحکام رہا،دسمبر کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح سال کی کم ترین سطح پر آئی، گزشتہ ہفتی کے مقابلے میں مہنگائی میں .69 فیصد کمی واقع ہوئی۔

درآمدی چینی آنے اور کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 94 پیسے کا اضافے کے بعد ملک میں فی کلو چینی اوسطاً 85 سے 90 روپے کلو تک میں فروخت ہورہی ہے۔ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 76 پیسے کا اضافہ ہوا ، دال مونگ ایک روپے 7 پیسے مہنگی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 225 روہے 56 پیسے فی کلو رہی۔

FOLLOW US