Sunday April 28, 2024

عثمان ڈار کی ایم بی اے کی ڈگری جعلی ہے، لندن میں تو اس یونیورسٹی کا کوئی کیمپس ہی نہیں، حیران کردینے والا انکشاف

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) کس کی ڈگری جعلی کس کی اصلی۔۔۔۔ عثمان ڈار اور عطا تارڑ آمنے سامنے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام لائیو ود ندیم ملک میں عطا تارڑ اور عثمان ڈار سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر خوب الزامات جکی بوچھاڑ کردی ۔ عطا تارڑ نے کہا کہ عثمان ڈار کی ایم بی اے کی ڈگری جعلی ہے اسلام آباد میں عثمان ڈار کی ڈگری چیلنج کرینگے ۔ جس پر عثمان دار نے کہا کہ مجھ پر الزامات بہت لگے لیکن بھاگا نہیںلیگی لیڈرز کی طرح بھاگوں گا نہیں رسیدیں لے کر آیا ہوں۔ عطا تارڑ نے موقف اختیار کیا کہ عثمان ڈار کی ڈگری کے متعلق فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ جائینگے جس پر عثمان دار بولےاسلام آباد ہائیکورٹ جانے کا شوق بھی پورا کرلیں ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ میں نے شلر یونیورسٹی لندن سے ایم بی اے کیا ہوا ہے، شلر یونیورسٹی آج بھی دنیا بھر میں کا کررہی ہے ۔ جواب میں عطا تارڑ بولے شلر یونیورسٹی کا لندن میں کوئی کیمپس ہی نہیں۔ دونوں رہنما اپنی اپنی ڈگریاں بھی پروگرام میں ساتھ لائے

FOLLOW US