Sunday May 19, 2024

افغانستان میں امن کیلئے امریکہ کے بہترین کردار کے منتظر ہیں صدر مملکت کا جوبائیدن کوامریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکبادکا پیغام

اسلام آباد۔ (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جوبائیڈن کو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جو بائیڈن کو امریکہ کا صدر اور کملا ہیرس کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورے خطے خاص طوپر افغانستان میں امن کیلئے امریکہ کے بہتر کردار کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی دوستی اور پروقار تعلقات کا منتظر ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی جوبائیڈن اور کمالا ہیرس کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے جمہوریت پر عالمی سربراہ کانفرنس کا منتظر ہوں اور ٹیکس چوری کے خاتمے اور بدعنوان رہنمائوں کی طرف سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں امن کیلئے امریکہ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

FOLLOW US