کراچی (ویب ڈیسک) آصف علی زرداری سخت علیل ہیں، خاندان اور پارٹی کے معاملات بلاول بھٹو کے سپرد کر دئیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق سنیئر صحافی تجزیہ نگار مبشر لقمان نے سابق صدرآصف علی زرداری کے بارے میں خبر دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کی صحت کافی بگڑ چکی ہے۔ مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ سابق صدر آصف علی زردادی کی طبعیت اس قدر بگڑگئی ہے کہ چیئرمین پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے خاندان اور پارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں ۔
سنیئرصحافی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا موقع ہے کہ پارٹی بھی ان کی صحت کے حوالے سے سخت پریشان ہے اوران کے قریبی لوگوں نے بھی اس حوالے سے ان کی خرابی صحت پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔ سنیئر صحافی نے ایک اور ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سروس ہسپتال لاہور سے ایک اہم بڑی شخصیت کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ مبشرلقمان کہتے ہیں کہ فی الحال یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ اس شخصیت کو پہلے نیب آفس لے جایا جائے گا یا قید خانے لیکن یہ کنفرم ہے کہ یہ ایک بہت بڑی شخصیت ہے جو نیب کو مطلوب تھی۔