Friday January 3, 2025

پڑوسی ملک کےدہشتگرد اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں داخل۔۔ سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے ۔ہلاکتوں کی اطلاعات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے فاٹا ٗ خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا تے ہوئے افغانستان سے آئے ہوئے د و ہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ٗ قبضے سے خود کش جیکٹ ٗ ٹینگ شکن بارودی سرنگیں ٗ میگنیٹک بارودی سرنگیں اور تیار شدہ ریموٹ کنٹرول بارودی سرنگیں ٗریموٹ رسیور ٗ ڈیٹو نیٹر اور مواصلاتی

آلات بر آمد کرلئے۔ پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ٗ سکیورٹی فورسز نے فاٹا ٗ خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ۔خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باڑجو میں کامیاب آپریشن کر کے دو خود کش بمباروں کا پتہ چلایا گیا جو افغانستان سے درہ کاغا کے راستے پاکستان کی باجوڑ ایجنسی میں داخل ہورہے تھے ۔سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کو گھٹکی کگہ مینا باجوڑ ایجنسی کے قریب گھیر ے میں لے لیا ۔خود کش حملہ آوروں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے ۔سکیورٹی فورسز نے خود کش جیکٹ ٗ ٹینگ شکن بارودی سرنگیں ٗ میگنیٹک بارودی سرنگیں اور تیار شدہ ریموٹ کنٹرول بارودی سرنگیں ٗریموٹ رسیور ٗ ڈیٹو نیٹر اور مواصلاتی آلات بر آمد کرلئے جو افغانستان کی کمپنی کے تیار شدہ تھے میں لے لیا ۔خود کش حملہ آوروں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے ۔سکیورٹی فورسز نے خود کش جیکٹ ٗ ٹینگ شکن بارودی سرنگیں ٗ میگنیٹک بارودی سرنگیں اور تیار شدہ ریموٹ کنٹرول بارودی سرنگیں ٗریموٹ رسیور ٗ ڈیٹو نیٹر اور مواصلاتی آلات بر آمد کرلئے جو افغانستان کی کمپنی کے تیار شدہ تھے ۔

FOLLOW US