Saturday July 27, 2024

ملک میں تیل کے چشمے ابل رہے مگروفاقی حکومت نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی ۔۔۔نامورسیاسی شخصیت کاتہلکہ خیزانکشاف

پشاور(ویب ڈیسک )خیبرپختونخواآئل اینڈگیس کمپنی کے منتظم اعلیٰ رضی الدین نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کے چشمے ابل رہے ہیں،وفاق نکالنے کی اجازت نہیں دیتا،رضی الدین نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اوگرانے سرمایہ کاروں کوواپس بھجوانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی،ان کا کہناتھا کہ 5سال گزرگئے،حکومت نے کسی بلاک کی

نیلامی نہیں کی۔خیبرپختونخواآئل اینڈگیس کمپنی کے منتظم اعلیٰ رضی الدین کا کہناتھا کہ ان بلاکس پرکام کرکے 6 لاکھ بیرل یومیہ تیل نکال سکتے ہیں،نئے بلاکس پرکام سے آئل مافیاکویومیہ 40لاکھ ڈالرکانقصان ہوگا،انہوں نے کہا کہ نئے بلاکس پرکام سے پاکستان کی کل ضرورت پوری ہوجائے گی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخواآئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈکے ترجمان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت بالخصوص جنوبی اضلاع میں تیل وگیس کی تلاش اورپیداواری صلاحیت کی استعدادکوبڑھانے کیلئے کئی منصوبوں پرکام برق رفتاری سے جاری ہے،صوبائی حکومت اورانکی پوری ٹیم کی ابتداء ہی سے سرمایہ کاردوست پالیسیوں کی بدولت آج خیبرپختونخواملکی پیداوارکا55فیصدمعدنی تیل پیداکرنیوالاصوبہ بن چکاہے اوراسکی پیداوارتین سالوں میں30ہزاربیرل یومیہ سے بڑھ کر53ہزاربیرل یومیہ کی حدعبورکرچکی ہے،اسی طرح گیس کی یومیہ پیداوار300ملین مکعب فٹ سے تجاوزکرکے440ملین مکعب فٹ یومیہ کی سطح عبورکرچکی ہے جسکاواضح ثبوت

خیبرپختونخوامیںCNGپمپوں کا24گھنٹے کھلارہنااورگھریلوصارفین کے لئے ہمہ وقت گیس کامیسرآناہے جسکی وجہ سے صوبے کی رائیلٹی گزشتہ سالوں کے دگنی ہوگئی ہے،پچھلے ڈھائی سالوں میں گھریلوں گیس کی پیداوار دس ٹن یومیہ سے بڑھ کر540ٹن یومیہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں گیس کی وسیع مقدارمیں میسرہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورصوبائی وزیرتوانائی وبرقیات محمدعاطف نے اضافی گیس کوآرٹیکل158کے تحت بجلی کے تین بڑے منصوبوں میں استعمال کرنے کی منظوری دیدی ہے جس سے صوبے میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوگا اورصنعتی انقلاب کاآغازہوگااورروزگارکے وافرمواقع میسرآئیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک اوروزیرتوانائی وبرقیات محمدعاطف خان اورخیبرپختونخوآئل اینڈگیس کمپنی لمیٹڈ کی شبانہ روزکاوشوں اورFWOکے تعاون سے ضلع کرکے میںآئل ریفائنری لگائی جارہی ہے جس ے پورے ملک اوربالخصوص خیبرپختونخوا میں اقتصادی اورمعاشی تبدیلی آئیگی اوربے روزگاری کاخاتمہ ہوگا۔

FOLLOW US