جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس،امریکی پالیسیوں کےتناظرمیں سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال،خطےمیں تعلقات کے قیام میں قومی مفاد کومدنظررکھا جائےگا،بھارتی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں خطےکےمفاد کیلئےخطرہ ہیں۔شرکاء کورکمانڈرزکانفرنس وطن عزیزکیخلاف بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کامئوثرجواب
دیاجائیگا،آرمی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی، جس میں ملک کودرپیش اندرونی و بیرونی چیلنجزکا جائزہ اوررامریکی پالیسیوں کے تناظرمیں سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی صدارت میں آج جی ایچ کیوروالپنڈی میں کورکمانڈرزکانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں جیواسٹریٹجک اورامریکی پالیسیوں کے تناظرمیں سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پربھارتی اشتعال انگیزی اورآپریشن ردالفساد کے تحت پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔ شرکاء کانفرنس نے اس بات پراتفاق کیا کہ پاکستان اور خطے میں امن وامان کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں حاصل ثمرات کومستحکم بنایا جائے گا۔ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفاد کومدنظررکھا جائے گا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پربھارتی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں خطے کے مفاد کیلئے خطرہ ہیں۔بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کامئوثرجواب دیاجائے گا۔