لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو اگلے ہفتے کے شروع سے ہی بارشوں کی نوید سنادی ہے ۔ملک کے بیشتر شہروں میںشدید خشک سردی کی لہر جاری ہے.خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر کے علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ رک نہ سکا.ملکہ کوہسار میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے.چمن میں شدید سردی سے لوگ گھروں میں
محصورہو کر رہ گئے.موسم کا حال بتانے والوں نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی ۔