Friday May 17, 2024

جہلم میں40 سالہ شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

جہلم کے علاقہ منگلا کینٹ سے 40 سالہ شخص کو 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ بچی کا لم جہلم کے علاقہ منگلا کینٹ سے 40 سالہ شخص کو 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ بچی کا پڑوسی تھا، جس نے بچی کو پکڑا اور اپنے گھر لے گیا۔ ملزم نے

بچی کو اپنے ہی گھر میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچی کی چیخوں کی آواز سُن کر بچی کے ماموں زبردستی ملزم کے گھر گھُس گئے۔ بچی کے ماموں کو دیکھتے ہی ملزم گیٹ سے پھلانگ کر فرار ہو گیا، جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کا والد کام کے سلسلے میں بیرون ملک رہتا ہے، البتہ بچی کے ماموں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

FOLLOW US