کیا آپ جانتے ہیں ڈاکٹر شاہد مسعود کس کے بیٹے ہیں ؟ انکی والدہ کیاکام کرتی تھیں ؟ جانیے وہ باتیں جو آج تک پوشیدہ تھیں

   
   

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود زینب قتل کیس کے حوالے سے اس وقت خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہمان کے بارے میں وہ معلومات سامنے آ گئی ہیں جو کہ ان کے قریبیہی لوگوں کو معلوم ہو ں گی ۔ ڈاکٹر شاہدمسعود پیشے سے فزیشن ہیں جن کے پاس جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈگری جبکہ رائل کالج

آف سرجن انگلینڈ کی فیلو شپ ہے۔ ان کی والدہ تدریس کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں جبکہ ان کے والد ایک سول انجینئر تھے، جنہوں نے 15 سال کے لگ بھگ سعودیہ عرب میں خدمات سر انجام دی ہیں۔ان کا بچپن طائف اور ریاض میں گزرا ہے۔ڈاکٹر صاحب نے 2001 ءمیں میڈیا کو جوائن کیا۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں نجی میڈیا نو مولود تھا اور نجی چینلز بھی گنتی کے تھے،اس وقت ڈاکٹر شاہد مسعود ایک چینل کے سینئر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات ہوئے۔ اس کے بعد ان کا یہ دعویٰ سامنے آیا کہ انہوں نے انٹرنیشنل ریلیشنز اور ڈیفنس اسٹڈیز میں بھی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔اسی چینل پر انہو ں نے اپنا پروگرام ”ویو ز آن نیوز“ شروع کیا۔ 2005 ء میں ڈاکٹر صاحب کو ایک بین الاقوامی میڈیا کی جانب اسکالر شپ ملی اور اس کے بعد 2007 ء میں انہوں نے ایک اور نجی چینل کو گروپ ایگزیکٹیو کے طور پرجوائن کیا۔ یہاں پر انہوں نے اپنا پروگرام ”میرے مطابق“ شروع کیا اور شہرت کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کر دی۔اس کےبعد 2008ء میں ڈاکٹر صاحب کو 2 سالہ کنٹریکٹ پر پاکستان کے سرکاری نیوز چینل کا چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ۔ انہوں نے مبینہ

طورپر سنجیدہ اختلافات کی بنیاد پر وہاں سے استعفیٰ دیا او ر اس وقت کے وزیر اعظم کے مشیر خاص مقرر ہو گئے جس کا عہدہ وزیر کے برابر تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی سے ان کی تنخواہ ساڑھے 8 لاکھ روپے اور مراعا ت تھی۔2014 ءمیں انہوں نے اس نجی چینل کو بطور مہمان تجزیہ کار جوائن کیا جس کے پروگرام ”لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود“ سے انہوں نے حالیہ ’خبر ‘ بریک کی جس کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا اور وہ آج کل زیر بحث ہیں۔نصر اللہ ملک صاحب نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ کام کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک کالم میں یہ دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نماز ، روزے کا عملی باغی انسان ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ جب آزاد کشمیر میں تباہ کن زلزلہ آیا تو رمضان المبارک مہینے میں یہی موصوف سارادن روزےکےدعوے کے ساتھ صحافتی ذمہ داریاںادا کرنے پر عوام سے داد و تحسین پاتے تھے اور جونہی موقع ملتا تھا تو اپنی ائیر کنڈیشنڈ کار میں رکھے ٹھنڈے مشروبات سے تسکین پا کر سب کا مذاق اُڑاتے اورکہتے کہ کیسے بیوقوف ہیں جو میرے روزہ دار ہونے کا یقین کر لیتے ہیں۔یہ وہی صاحب ہیں جن کو قیامت کے حوالے سے مذہبی ڈاکومینٹریاں کرنے

پر بھی شہرت حاصل ہوئی تھی۔اوپر بیان کردہ ماضی میں کہیں بھی اُن کا صحافت کا تجربہ ثابت نہیں ، ہاں اسکرین اینکر وہ رہے ہیں اور ریٹنگ لیتے رہے ہیں۔ اب انہوں نے جو دعویٰ کیا ہے ، وہ صحافت کے بنیادی اصولوں کے بالکل خلاف ہے اور سپریم کورٹ نے بھی اس کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ اگر ان کا دعویٰ غلط ثابت ہو جائے ، جو کہ میرا یقین ہے کہ عقلی بنیادوں پر ہو جائے گا، تو سپریم کورٹ ہی قوم کو ایک ’اسکرین انٹرٹینر‘ سے نجات دلوا دے جو ایک عرصہ سے اسکرین پر صحافی کے روپ میں براجمان ہے اور اپنی غلط پیش گوئیوں سے قوم کو گمراہ کر رہا ہے ۔ صحافت ایک ذمہ دار پیشہ ہے جو کہ اس قسم کے مسخروں کی وجہ سے بدنامی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
جناح ہاؤس کیس: حماد اظہر اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنما اشتہاری قرار
یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا امکان
منی چینجرز، ایکسچینج کمپنیوں کی سخت نگرانی اور کاروائیوں سے روپیہ مضبوط ہوگیا ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 20 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا
سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی بھی بچ سکتے تھے لیکن انہوں نے پتلی گلی سے نکلنا مناسب خیال نہیں کیا۔سینئر صحافی
سائفر کیس میں عمران اور شاہ محمود قصور وار قرار، چالان جمع، اعظم خان گواہ بن گئے
خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف کی ایکسٹیشن پر ڈیل کا اعتراف کر لیا
جدہ ایئر پورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ لگنے کا واقعہ، پریشان کن خبر
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
شریف برادران میں دراڑ، نواز شریف وطن واپس نہیں آرہے، سینئر صحافی کا دعویٰ
ملک بھر میں آج عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟
پیکٹ میں ایک بسکٹ کم ہونے پر عدالت کا کمپنی پر بھاری جرمانہ

سپورٹس
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا
نیپال نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
پہلے ہی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی دینے میں بھارت کی شرمناک ناکامی
ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy