Saturday November 9, 2024

لیگی کارکن پر لیگی نہ ہونے کا الزام،نوجوان لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر نواز شریف کی پینٹنگ توڑ دی

کراچی لیگی کارکن نے نواز شریف کی پینٹنگ بنا کر خود ہی توڑ دی۔تفصیلات کے مطابق ایک لیگی کارکن نے نواز شریف کی پینٹنگ بنائی۔اور کراچی میں ایک تقریب کے دوران وہ پینٹنگ نواز شریف کو تحفہ دینا چاہتی تھی۔خاتون کے مطابق جب وہ نواز شریف کے پاس جا رہی تھی تو اسے یہ کہہ کر نہیں جانے دیا گیا کہ آپ ن لیگ کی کارکن نہیں ہے۔ لیگی کارکن

کا کہنا ہے کہ اسے سٹیج پر گورنر سندھ محمد زبیر نے بلایا۔جب وہ نواز شریف کے پاس جا رہی تھی تو نواز شیریف کو باقی کارکنان نے ایسے گھیر لیا کہ میں ان تک پہنچ ہی نہ سکی۔اور اس پر ن لیگ کا کارکن نہ ہونے کا الزام بھی لگایا۔لیگی کارکن نے غضے میں آ کرنواز شریف کے لئے بنائی گئی پینٹنگ تو ڑ دی۔لیگی کارکن کا کہنا ہے کہ میں نے دو ماہ لگا کر نواز شریف کی پینٹنگ بنائی تھی۔لیکن مجھے ان سے مل کر پینٹنگ انہیں تحفہ کے طور پر پیش نہ کرنے دیا گیا جس وجہ سے میں نے یہ پینٹنگ توڑ دی۔حیا نامی لڑکی نے سخت غضے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میری پینٹنگ واپس لا کر دی جائے۔

FOLLOW US