Thursday January 2, 2025

بس بہت تماشہ ہوچکا، اب دھرنا گروپ کوملک کی تقدیر کیساتھ کھیلنے نہیں دینگی:شہبازشریف

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بہت تماشہ ہوچکا، اب دھرنا گروپ کو ملک کی تقدیر سے کھیلنے نہیں دیں گے۔الزام تراشی،جھوٹ اورانتشار کی سیاست کرنیوالوں کا منفی رویہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کیلئے نقصان دہ ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ لوٹ مار ،دھرنوں اورلاک ڈاؤن کے ذریعے ملکی ترقی کی راہ پر اثرانداز

ہونے کی کوشش کی گئی اور ملکی مفاد کو زک پہنچائی گئی۔پاکستان موجودہ عالمی صورتحال میں کسی بھی صورت منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔شکست خوردہ سیاسی عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دوراقتدار میں لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔کرپشن کو فروغ دے کر قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ان لوگوں نے ملک کو پسماندگی اوراندھیروں کی جانب دھکیلا جس کی کڑی سزا عوام کو بھگتنا پڑی۔اگر یہ لوگ اپنے دورحکومت میں عوامی مسائل کی طرف توجہ دیتے تو پاکستان کا شمار اس وقت ترقی یافتہ ممالک میں کیا جاتا۔ غریب قوم کی خون پسینے کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنیوالے اوردھرنوں کے ذریعے ترقی پر اثرانداز ہونیوالے عوام اور پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو جب بھی اقتدار حاصل ہوا ہمیشہ ملک کی ترقی اورعوام کی خدمت کی سیاست کی۔ہماری مخلصانہ کاوشوں اورانتھک اقدامات کی بدولت آج وطن عزیز ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے اورعوام کا معیار زندگی پہلے سے

بہت بہتر ہے۔ خدمت کی سیاست اورعوامی فلاح وبہبود کے پروگرام پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شناخت بن چکے ہیں۔عام انتخابات میں خدمت کے ویژن کیساتھ عوام کے پاس جائیں گے اور2018ء کے الیکشن میں پہلے سے بھی زیادہ بھر پور عوامی مینڈیٹ حاصل کریں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ تنقیدی سیاست کرنیوالے جان لیں عوامی خدمت کے جذبے کیساتھ عملی اقدامات سے ہی ملک ترقی کرتے ہیں ۔عوامی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرنیوالے عوام کی نظروں سے گر چکے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کا ویژن عوامی خدمت ہے ۔

FOLLOW US