اسلام آباد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی روحانی پیرنی بشریٰ بی بی کی شادی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور اینکر آفتاب اقبال کی جانب سے بتایا گیا کہ عمران خان کی تیسری شادی کا معاملہ
آگے بڑھتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔بشریٰ مانیکا جو کہ عمران خان کی روحانی پیرنی ہیں، ان کیساتھ تحریک انصاف کے سربراہ کی شادی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ آفتاب اقبال کا مزید کہنا ہے کہ بچوں نے اس شادی کی کھل کر مخالفت کردی ہے۔ ناصرف بشریٰ مانیکا، بلکہ عمران خان کے بچے بھی اس شادی کے حق میں نہیں اور کھل کر مخالفت کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے اہل خانہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کر دی گئی تھی۔ عمران خان نے وضاحت کی تھی انہوں نے بشریٰ مانیکا کو رشتہ ضرور بھیجا ہے، لیکن ابھی شادی نہیں ہوئی۔