Sunday April 28, 2024

وفاقی وزیر نجکاری اور ن لیگی رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد وفاقی وزیر نجکاری اور ن لیگی رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت پر نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما دانیال عزیز کو نوٹس سپریم کورٹ نے جاری کیا۔ توہین عدالت نوٹس مختلف تقاریر میں عدلیہ مخالف بیانات پر جاری کیا گیا۔ عدالت نے دانیال عزیز کو 7 فروری کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہےکہ اس

سے قبل لیگی رہنما طلال چوہدری کو بھی توہین عدالت پر نوٹس جاری کیا گیا تھا ، عدالت نے طلال چوہدری کو 6 فروری کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔

FOLLOW US