Saturday September 21, 2024

پاکستان میں المناک واقعہ پیش آگیا ، متعدد ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے کا خدشہ، ہسپتالوں میں رش

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں افسوسناک حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مظفر آباد میں کوڑی کے مقام پر ایک گاڑی گہر ی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ مسافر جاں بحق جبکہ 11زخمی ہو گئے ہیں۔ گاڑی کو حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں

کو ہسپتال پہنچانے کا کام شروع کر دیا ہے ۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھنےکا خدشہ ہے۔

FOLLOW US