اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے کزن اور معروف صحافی اور تجزیہ کار حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں جتنی کرپشن اور کرپٹ لوگ ہیں ۔ ایسا کسی بھی اور جماعت میں نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جنگ کون لڑے گا، نذر گوندل یا فردوس عاشق اعوان؟ کیا بابر اعوان لڑے گا یہ لڑائی؟ اس وقت تحریک انصاف سےزیادہ کرپٹ لوگ کون سی پارٹی میں ہیں۔ حفیظ اللہ نیازی نے
مزید کہا کہ کرپشن اب تحریک انصاف کا ایشو رہا ہی نہیں ہے۔ انٹر ا پارٹی الیکشن پر جسٹس (ر)وجیہ الدین کی رپورٹ دیکھ لیں۔ جب یہ طے کر لیا جائے کہ کسی کو پارٹی میں نہیں لینا تو پھر نہیں لینا چاہئے۔