Saturday September 21, 2024

بے نظیر بھٹو شہید نے آصف زرداری سے پہلے کون سے دو رشتے ٹھکرائے تھے، زرداری نے ایسا کیا کیا کہ وہ بے نظیر کوپسند آگئے، برسوں بعد انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر اور امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین نے بے نظیر بھٹو کی زندگی پر ایک کتاب لکھی ہے ۔ عابدہ حسین لکھتی ہیں کہ نصرت بھٹو کی خواہش تھی کہ بے نظیر کی جلد شادی ہو جائے۔ اس کیلئے، بقول اُن کے، سندھ کے ایک سرکاری افسر شجاع شاہ کا نام لیا گیا، جنہوں نے سرکاری افسر ہونے کی وجہ سے جنرل ضیاء کو خط لکھ کر بے نظیر سے شادی کرنے کی اجازت مانگی۔ تاہم، جب بے نظیر کو یہ معلوم ہوا تو اُنہوں نے اس رشتے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے علاوہ فیصل صالح حیات کا نام بھی تجویز

مزید پڑھیں:   پیپلزپارٹی کے اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

کیا گیا۔لیکن، عابدہ حسین کہتی ہیں کہ فیصل حیات کی تعلیم کم تھی اور وہ بور قسم کے آدمی تھے۔ اُن کے بعد آصف زرداری کی سوتیلی والدہ ٹمی آصف کا رشتہ لیکر نصرت بھٹو کے پاس آئیں۔ اُس وقت بے نظیر لندن میں تھیں۔ آصف اُن سے ملنے لندن آئے۔ ملاقات میں بے نظیر پر آصف زرداری کا اچھا تاثر قائم ہوا اور اُنہوں نے یہ رشتہ قبول کر لیا۔ یوں، بے نظیر اور آصف زرداری کی شادی ہو گئی۔

FOLLOW US