Saturday September 21, 2024

پیپلزپارٹی کے اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلزپارٹی بڑی مشکل میں پھنس گئی ۔چوبیس گھنٹوں میں پانچ سابق ایم این ایز نے پارٹی چھوڑ دی۔ سکھر کے ضلعی چیئرمین نے بھی پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔ بدین سے سابق ایم این اے غلام علی نظامانی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بن گئے۔ غلام علی نظامانی نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ملاقات میں جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان کیا۔ گھوٹکی کے سابق ایم این اے سردار علی گوہر مہر نے بھی پیر پگارا سے ملاقات میں جی ڈی اے کے پلیٹ فارم

سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، دوسری جانب تھرپارکر سے سابق ایم این اے فقیر شیر محمد بلالانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دادو کے سابق ایم این اے طلعت مہیسر پی ٹی آئی کو پیارے ہوگئے۔ سکھر کے ضلع چیئرمین محمد اسلم نے بھی بھائی کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بغاوت کا اعلان کر دیا ہے۔

FOLLOW US