Saturday September 21, 2024

دوسری بیوی کا اعتراف کرنا گلے ہی پڑ گیا خواجہ سعد رفیق کی پہلی بیوی نے ایسا کام کر ڈالا جو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت دوسری بیوی کے انکشاف کا میڈیا پر خوب چرچا رہا ۔ لیکن اب اس بارے میں ایک اور انتہائی اہم خبر آگئی ہے ۔ الیکشن لڑنےکی خواہشمند ان کی پہلی بیوی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف کے بعد پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفق سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا ،تفصیلات کے

مطابق آرٹیکل 63,62 کی زد میں آنے سے بچنے کے لیے سیاسی رہنماؤں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انہوں نے عرصے سے چھپائی ہوئیں تھیں

FOLLOW US