Saturday September 21, 2024

الیکشن لڑنے والی اہم شخصیت کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018کے ایک امیدوار کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ بد قسمت امیدوار رکن صوبائی اسمبلی کی نشت پر الیکشن لڑنا چاہ رہا تھا۔ کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے تھانے نشاط آباد کی حدود چک نمبر 8 میں پیش آیا جہاں انتخابی مہم کے دوران وقار احمد نامی شخص کو سیاسی مخالفین نے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا۔ وقار احمد پی پی 109 سے ایم پی اے کے امیدوار تھے اور ان کا تعلق عام آدمی پارٹی سے تھا۔ خیال رہے کہ وقار احمد نے گزشتہ الیکشن (2013)میں بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیا تھا

FOLLOW US