Tuesday April 30, 2024

“ماشا اللہ ، سبحان اللہ ” ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک میں ایسا کام کر ڈالا کہ عام اسلام بھی حیران رہ گیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں پہلی بارعظیم ترین مذہب اسلام کی مقدس روایت افطار کا اہتمام کیا گیا، اسلام عظیم مذہب ہے جس کی روایات روحانیت کی عکاس ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز پہلی بار وائٹ ہاوس میں مسلمانوں کے اعزاز میں افطار عشائیے کے اہتمام

کے دوران کہا ہم سب دنیا کے عظیم ترین مذہب کی ایک مقدس روایت کا اہتمام کر رہے ہیں.امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار وائٹ ہاوس میںمسلمانوں کے اعزاز میں افطار عشائیے کا اہتمام کیا۔تقریب میںامریکی صدر ٹرمپ اور سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ایک ساتھ میز پر موجود تھے۔دعوت افطار میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، تیونس، عراق، قطر، بحرین، مراکش، الجزائر اور لیبیا کے سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاوس میں پہلے افطار عشائیے میں امریکی وزرا اور اعلی حکام بھی شامل تھے۔

FOLLOW US