Tuesday September 24, 2024

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی دبنگ خاتون نکلیں عہدہ سنبھالتے ہی کس اہم افسر کو برطرف کر ڈالا، بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ نے کابینہ کو عام انتخابات کے شفاف انعقاد اور اس حوالے سے کئے گئے اقدامات جبکہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔نگران وزیراعظم ناصرالملک نے اجلاس میں ہدایت دیتے

ہوئے کہا کہ طویل المدتی اسٹریکچرل ریفارمز پیکج کا منصوبہ تیار کیاجائے اور ایسی منظم اور ٹھوس حکمت عملی تیار کریںجو منتخب حکومت کے لیے معاون ثابت ہو۔بدھ کووزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ نے وزارت داخلہ کے امور، ملک کی داخلی سیکیورٹی اور امن وامان کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔سیکریٹری داخلہ نے کابینہ کو عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پرامن انتخابات کے حوالے سے تعاون کررہے ہیں۔کابینہ اجلاس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں ترقی کی شرح 6 فیصد ہے۔اجلاس میں کابینہ نے ہدایت دی کہ بیلینس آف پیمنٹس، فیسکل اور قرضوں کی ادائیگی کا جامع اور مستحکم نظام بنایاجائے۔اس موقع نگران وزیراعظم ناصرالملک نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طویل المدتی اسٹریکچرل ریفارمز پیکج کا منصوبہ تیار کیاجائے اور ایسی منظم اور ٹھوس حکمت عملی تیار کریں جو منتخب حکومت کے لیے معاون ثابت ہو۔ واضح رہے کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اپنی وزارت کی پہلی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مدثر اقبال کو برطرف کر دیا۔نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مدثر اقبال کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ مد ثر اقبال کو بورڈ کی سفارش اور وزارت صنعت و پیداوار کے فیصلے پر ہٹایا گیا۔ نگران وزیر خزانہ اور صنعت وپیداوار ڈاکٹر شمشاد اختر نے نیشنل انڈسٹریل پارکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مدثر اقبال کو نوکری سے نکال دیا ، مدثر اقبال جی ایم (ای ڈی بی) بھی تعینات رہے وہ بیک وقت دو اداورں سے تنخواہ لیتے رہے ، مدثر اقبال پر پلاٹس غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا بھی الزام ہے ان پر نیب میں انکوائریاں بھی زیر سماعت ہیں ۔‎

FOLLOW US