Sunday January 19, 2025

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا۔ ۔ریفرنس رجسٹرارآفس میں جمع کرانے کے بعد فوراً واپس لے لیا گیا۔ریفرنس کے مسودے میں ترمیم کر کے دوبارہ جمع کیا جائے گا۔ریفرنس میں مزید قانونی پہلووں کو شامل کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نہیں ادا کر رہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا۔ گذشتہ ماہ پی ڈی ایم نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی۔

شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے این اے 157سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سی ای سی اور ای سی پی نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش کی۔پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پوری ریاستی مشینری اور ای سی پی کی حمایت کے باوجود شکست دی گئی ۔ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ آج تمام لوگوں سے شام 6 بجے ایف 9 پارک اسلام آباد میں پرامن احتجاج کی اپیل کرتاہوں۔ شام ساڑھے 7 بجے کے درمیان لوگوں سے مخاطب ہوں گا۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف پرامن احتجاج کیلئے لوگ گھروں سے نکلیں۔ واضح ہے کہ تحریک انصاف نے آج اسلام آباد،لاہور اور پشاور میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی ہے، جبکہ پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مشکلات جن پر آر ہی ہیں وہ بہانہ سے لندن چلے گئے باقی جو بچ گئے وہ ضمانتی کے طور پر یہاں رہیں گے،چوہدری پرویز الٰہی

FOLLOW US