Sunday January 19, 2025

شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے این اے 157سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

ملتان: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 157 میں خاندانوں کی نہیں انسانیت کی بات ہورہی ہے، میری بیٹی مہربانو نے عمران خان کی ہدایت پر کاغذات جمع کرائے ہیں، معاشرے کی تبدیلی میں پڑھی لکھی خاتون کا بڑا کردار ہے، ہمیں پاکستان کی آئندہ نسل کے لئے کردار ادا کرنا ہے، پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمان میں خواتین کے لئے الگ سیٹیں مختص کی گئی ہیں، تحریک پاکستان بھی خواتین کے کردار کے بغیر نامکمل تھی، 1965 کی جنگ اور 2005 کے زلزلے میں بھی خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی این اے 157 ملتان سے 11 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں میدان میں اتری ہیں۔

صوبائی وزیر شہلا رضا خواتین کی ہاکی ٹیم کی منیجر بن کر بنکاک جائیں گی، نجی ٹی وی چینل کا بڑا دعویٰ

چیف الیکشن کمشنر کی چھٹی ؟ تحریک انصاف نے بڑا جھٹکا دیدیا

FOLLOW US